ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہندوستان، روس نے کڈنکلم میں یونٹ 5، 6پرمعاہدے کو حتمی شکل دی

ہندوستان، روس نے کڈنکلم میں یونٹ 5، 6پرمعاہدے کو حتمی شکل دی

Fri, 14 Oct 2016 20:09:50  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 14اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جوہری توانائی میں تعاون کو بڑھاتے ہوئے ہندوستان اور روس نے کڈنکلم جوہری پلانٹ میں پانچویں اور چھٹی یونٹس کوانسٹال کرنے کیلئے ایک عام فریم ورک معاہدے اور کریڈٹ پروٹوکول کو حتمی شکل دی۔معاہدہ کریڈٹ پروٹوکول کا باقاعدہ اعلان کل گوا میں برکس سربراہی-کانفرنس سے الگ وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے دو طرفہ مذاکرات کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ذرائع نے کہا، روس اور ہندوستان نے یونٹ 5اور 6کیلئے عام فریم ورک معاہدیاور کریڈٹ پروٹوکولکو حتمی شکل دی ہے اور گوا میں اس کا اعلان کرنے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک کڈنکلم جوہری پلانٹ کے یونٹ 3اور 4کی بنیاد میں پہلی بار کنکریٹ ڈالے جانے اور یونٹ 2 کے افتتاح کے اجتماعات کی بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں اجتماعات میں پوٹن اور مودی حصہ لیں گے۔اس میں تمل ناڈو سے کڈنکلم پلانٹ کے انجینئر بھی ویڈیو-کانفرنسنگ کے ذریعے حصہ لیں گے۔کڈنکلم جوہری پلانٹ کی پہلی یونٹ 10اگست کو مودی اور پوٹن نے مشترکہ طور پر قوم کو وقف کی تھی۔پوٹن نے ویڈیو-کانفرنسنگ کے ذریعے ماسکو سے تقریب میں شرکت کی تھی۔کڈنکلم 1 کی تعمیر ہندوستان جوہری توانائی کارپوریشن اور روس کے روساتوم نے مل کر کی ہے اور 2013 میں اس میں بجلی کی پیداوارشروع ہو گئی تھی۔سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی اور اس وقت کے سوویت یونین کے صدر میخائل گورباچوف نے 1988 میں اس منصوبے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے لیکن اس پر اصل زمینی کام 1997 میں ہی شروع ہو سکا۔


Share: